ایف سی کمانڈٹ پر حملے کی زمہداری قبول کرتے ہیں- بی ایل ٹی

300

حملے میں ایف سی کمانڈٹ زخمی کئی اہلکار ہلاک ہوگئے – میران بلوچ 

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج دوپہر بلوچ لبریشن ٹائیگر کے مزاحمت کاروں نے سوئی کے علاقے گو پٹ میں ایف سی سوئی کمانڈنٹ ظفر جمانی کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

میران بلوچ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ کمانڈنٹ سمیت دو شدید زخمی ہوگئے اور حملے میں فورسز کا ایک پک اپ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی

ترجمان نے مزید کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے