اسنائپر حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک کیے ۔ یو بی اے

201

فورسز کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے  ہیں  ۔ مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح سات بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے پہلے سے گھات لگا کر ضلع کوئلو کے علاقے تتڑ کے مقام پر فورسز کے اہلکاروں پہ اُس وقت اسنائپر سے حملہ کیا جب فورسز کے چار اہلکار پانی بھرنے کے غرض سے آئے تھے۔

ترجمان نے کہا فورسز کے دو اہلکار اسنائپر کا نشانہ بن کر موقعے پر ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا ہمارے حملے بلوچستان کے سابقہ آزاد حثیت کے مکمل بحالی تک جاری رئینگے ۔