اسلام آباد: آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے بارے تنقیدی ٹویٹ کرنے پر بلاگر کو قتل کردیا گیا

708

بلاگر محمد  بلال خان کو اسلام آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلاگر محمد بلال خان کو قتل کردیا ۔

محمد بلال خان کی قتل کا واقعہ اس کےسوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اس تنقیدی ٹویٹ کے چار گھنٹے بعد پیش آیا جس میں انہوں نے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ ڈی جی فیض حمید کے بارے طنزیہ انداز میں لکھا کہ

پاکستان کے نامور حاضر سروس سیاستدان جنرل فیض حمید نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر۔

موصوف کو اللہ تعالی نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے ، دل ان کا فوجی ، دماغ سیاسی ، بیک وقت سیکولر اور مذہب پسندوں کو اٹھانا اور بٹھانا جانتے ہیں ،تقریبا ” امیر المومینین ” بننے کی صلاحیت ہے۔

بلاگر محمد بلال خان کو اسی طنزیہ ٹویٹ کے ٹھیک چار گھنٹے بعد ہی اسلام آباد میں  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ آج کل پاکستان میں میڈیا پہ آزادانہ رپورٹنگ  کا ماحول انتہائی محدود ہوچکا ہے اور حالیہ چند عرصے سے سوشل میڈیا پر پاکستان کی خفیہ اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرنے پر بھی لوگوں کو اٹھا کر غائب کیا جاتا ہے ۔