اختر مینگل کو عمران خان حکومت نے منا لیا

274

اختر مینگل  اور پی ٹی آئی حکومت میں معاملات طے پانے کے بعد بی این پی مینگل اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس  میں شرکت نہیں کرئے گی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وفاقی اور بلوچ قوم پرست جماعت بی این پی مینگل کے درمیان مختلف امور پہ پیدا شدہ معاملات کے حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد اختر مینگل نے اپوزیشن جماعتوں کے آل  پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

زرائع کے مطابق اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی مینگل کا ایک وفد آج پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرئے گی۔

ملاقات میں اختر مینگل کے چھ نکات سمیت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پہ بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب بی این پی مینگل زرائع نے اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا پوزیشن واضح کرئے۔

واضح رہے کہ بی این پی مینگل وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کا اہم اتحادی ہے اور عمران خان حکومت کو بجٹ منظوری کے لئے بی این پی مینگل کے ووٹوں کی اشد ضرورت ہے ۔