آزادی پسند ‘براس’ کے پلیٹ فارم پہ متحد ہوکر وسیع نظری کا ثبوت دیں – اختر ندیم

853

 گلزام امام نے بھی اختر ندیم سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  براس بلوچ مزاحمتی تحریک میں ایک نئی شکل اختیار کرے گا، آپ جیسے رہنماوں کے رہنمائی قائم رہے۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بلوچ آزادی پسند گوریلا رہنماء اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بلوچ آزادی پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کا مقصد پورا کرنے کا واحد راستہ اتحاد اور ایمانداری ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام آزادی پسند رہنماء براس کے پلیٹ فارم پہ یکجا ہوکر وسیع نظری کا ثبوت دیں تاکہ دشمن کے چالوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

اختر ندیم بلوچ سے اتفاق کرتے ہوئے بلوچ ریپبلیکن آرمی کے رہنماء گلزار امام بلوچ نے جواب دیا ہے کہ بالکل محترم ، براس بلوچ مزاحمتی تحریک میں ایک نئی شکل اختیار کرے گا، آپ جیسے رہنماوں کے رہنمائی قائم رہے۔

بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس)، بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کا قائم کردہ اتحاد ہے جس کا اعلان گذشتہ سال نومبر میں کیا گیا اور بلوچ خان کو اس کا ترجمان مقرر کیا گیا۔

اس موقع پر بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کی جانب سے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے جبری قبضے سے بلوچستان کو آزاد کرنے کیلئے بلوچ قومی قوت کو متحد، منظم اور فعال کرنا وقت و حالات اور جدوجہد کا اہم تقاضہ ہے۔

براس میں اس وقت چار بلوچ مزاحمتی تنظیمیں شامل ہے، بلوچ لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ اور بلوچ ریپبلکن گارڈز کی اتحاد کے بعد گذشتہ دنوں بلوچ ریپبلکن آرمی (بیبگر) بھی اس اتحاد کا حصہ بن چکے ہیں۔