گوادر سے کراچی جانے والی کوچ الٹنے سے دو خواتین جانبحق 22 افراد زخمی

178

مسافر کوچ کو حادثہ کنڈ ملیر کے قریب پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ حب چوکی کے مطابق گوادر سے کراچی آنے والی مسافر کوچ الٹنے سے دو خواتین جانبحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

مسافر کوچ کو حادثہ کنڈ ملیر کے قریب پیش آیا ۔

نمائندے کے مطابق زخمیوں کو مقامی انتظامیہ نے کراچی سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکا ہے جس کے سبب درجنوں افراد جانبحق ہوچکے ہیں ۔

ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ شاہراہوں کی خستہ حالی بتایا جارہا ہے ۔