زیارت میں دو بم دھماکے، 5 افراد جانبحق 8 زخمی

134

بلوچستان کے علاقے زیارت میں دو بم دھماکوں میں مجموعی طور پر پانچ افراد جانبحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے، دھماکے پکنک منانے والے ہزارہ اور کراچی سے آنے والے بوہری برادری کے گاڑیوں میں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے کواس میں ایک گاڑی میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد دینے کے لئے کواس کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گاڑی میں بم دھماکہ زیارت میں پکنک منانے سے واپسی پر کوئٹہ جانے والے گاڑی میں کواس کے مقام پر ہوا۔

ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق بم دھماکے میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

یاد رہے زیارت میں ہونے والا یہ دوسرا بم دھماکہ ہے جس میں مجموعی طور پر 5 افراد جانبحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دونوں دھماکے ایک ہی نوعیت کے ہیں، دونوں گاڑیوں میں بارودی مواد نصب کئے گئے تھے جبکہ دھماکوں کی نوعیت انسداد دہشتگردی فورس سی ٹی ڈی معلوم کررہی ہے اور زیارت کواس کو جانے والے تمام راستوں کو لیویز نے سیل کردیا۔