یو بی اے نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

275

حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار ہلاک کیئے – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا نماہندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج چار بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوئلو اور کاہان کے درمیانی علاقے تتڑ میں واقع ایف سی کے چیک پوسٹ پر بڑے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگے ۔