گیم آف تھرونز : آخری سیزن کی آخری قسط آج نشر کی جائے گی

217

ایچ بی او کی معروف ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کی آخری قسط آج نشر کی جائے گی۔

معروف شہرہ آفاق فینٹیسی ڈرامہ جہاں دو خاندانوں کی سات سلطنتوں پر قبضے کی جنگ کا سلسلہ اپنے اختتام کے قریب آگیا ہے۔ گیم آگ تھرونز کے آخری سیزن کی آخری قسط آج شام  کو نشر کی جائے گی۔

گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کی پہلی قسط امریکا میں 14 اپریل کی شب جاری کی گئی، جو کئی ممالک میں 15 اپریل کو ریلیز کی گئی۔ آخری سیزن کی پہلی قسط نے نشر ہوتے ہی نئی ریکارڈ بنا لیے۔ گیم آف تھرونز کا آخری سیزن 6 قسطوں پر مبنی ہے، جو آخری لمحات کی جانب گامزن ہے۔ ڈرامے کی پہلی قسط 50 منٹ پر مشتمل تھی۔

ایک اندازے کے مطابق آخری سیزن کی پہلی قسط کو دنیا بھر کے ایک کروڑ 74 لاکھ افراد نے دیکھا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ گیم اف تھرونز کی کسی قسط کو اتنی بڑی تعداد میں افراد نے دیکھا، اس سے قبل ڈرامے کے ساتویں سیزن کی آخری قسط کے پاس سب سے زیادہ افراد کے دیکھے جانے کا ریکارڈ تھا۔

گیم آف تھرونز کے ساتویں سیزن کی آخری قسط کو ایک کروڑ 69 لاکھ افراد نے دیکھا تھا جب کہ ساتویں سیزن کی پہلی قسط کو ایک کروڑ 61 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ’گیم آف تھرونز’ کے ہر سیزن کو اوسطاً 3 کروڑ 80 لاکھ افراد دیکھتے ہیں، تاہم ڈرامے کے آخری سیزن کو اس سے دگنے افراد نے دیکھا ہے۔

تاہم اتنی مقبولیت کے باوجود آخری سیزن نے مداحوں کو سخت مایوس کیا۔ ایک طرف ایک ہی قسط میں وائٹ واکرز اور نائٹ کنگ کے آریا کے ہاتھوں مرجانے سے مداح مایوس ہوئے دوسری طرف لمبی اقساط میں ایڈیٹنگ کے دوران بھی نہ پکڑی جانے والی غلطیوں نے مداحوں کو مزید غصہ دلایا اور سیریز کے آخری سیزن کو نئے مصنفوں کے اسکرپٹ پر بنانے کے لیے شروع ہونے والی پٹیشن پر پانچ لاکھ لوگوں نے دستخط کر دیے۔