گوادر ہوٹل حملہ آور کچکول کا بھائی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

698
File Photo

فورسز نے گوادر پی سی ہوٹل حملے میں ملوث کچکول کے بھائی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب سے پاکستانی فورسز گھر پر چھاپ مار کر کچکول بلوچ کے بھائی 14 سالہ گلاب ولد حیات کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔

زرائع کے مطابق حیات ولد گلاب گوادر پانچ ستارہ ہوٹل حملہ آوروں میں شامل کچکول کے بھائی ہیں جنہیں فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

زرائع نے مزید بتایا کے لاپتہ ہونے والا گلاب درزی کا کام کرتا ہے جس کی عمر محض 14 سال ہے

یاد رہے اس سے قبل فورسز نے گوادر پی سی ہوٹل حملے میں ملوث تمام حملہ آوروں کے خاندان والوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔