گوادر پی سی ہوٹل حملہ : فورسز کا کچکول بلوچ کی لاش خاندان والوں کو دینے سے انکار

666

گیارہ مئی کو گوادر کے سخت سیکیورٹی والے علاقے میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل پہ بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے چار حملہ آوروں نے قبضہ کرکے وہاں چینی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں سمیت متعدد فورسز کے اہلکاروں  کو نشانہ بنایا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گیارہ مئی کو گوادر پی سی ہوٹل پر حملے میں شامل کچکول بلوچ کی لاش کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس کے خاندان والوں کو دینے سے انکار کردیا ۔

 اسی حوالے سے گوادر سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے نے مزید بتایا کہ گذشتہ کئی روز سے کچکول بلوچ کے خاندان والے لاش کو لینے گوادر میں موجود ہیں لیکن پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے لاش کو فیملی والوں کے حوالے نہیں کررہے ہے  ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف علاقوں میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں جانبحق ہونے والے بلوچ مزاحمت کاروں کی لاشوں کی بے حرمتی کرکے انھیں ان کے خاندان والوں کے حوالے کرنے کےبجائے لاشوں کو بھی لاپتہ کردیا گیا تھا ۔