گوادر سے 3 نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

248

مند کے رہائشی تین نوجوانوں کو گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے گوادر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ گوادر کے مطابق پاکستانی فورسز نے گوادر پی سی ہوٹل پر حملے کے بعد مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے کی سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

سرچ آپریشن میں آج گوادر کے ماہی گیروں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

جبکہ گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے مند گوک کے رہائشی تین نوجوان عابد ولد خالد بلوچ ،مراد ولد عبدالصمد اور واجو ولد عبدالواحد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔