گوادر حملے کے بعد پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بدترین زوال کا شکار

639

گوادر حملے کے بعد پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج تاریخی گراوٹ  کا شکار ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج مکمل طور پر تباہ ہوگئی، کھربوں روپے کا نقصان ہوا ۔

گوادر حملے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی جس باعث سرمایہ کاروں کے 245 ارب روپے ڈوب گئے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج  تاریخی گراوٹ کا شکار ہوئی ہے۔ گوادر میں بی ایل اے کی جانب سے پی سی ہوٹل جہاں پر چینی سمیت دنیا کے مخلتف ممالک کے سرمایہ کار ٹھہرے ہوئے تھے پر حملے کے بعد  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی جس سے مارکیٹ 35 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکی۔

گوادر حملے کے بعد  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کل 1406 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 100 انڈیکس 4 فیصد گھٹ کر 34 ہزار 716 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مسلسل مندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج  3 سال کی کم ترین سطح تک آچکی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 245 ارب روپے ڈوب گئے۔ تاہم مارکیٹ میں مسلسل مندی کے باعث شیئرز کی مالیت کم ہونے کا غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی۔

واضح رہے کہ گیارہ مئی کو گوادر کے سخت سیکیورٹی والے علاقے میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل پہ بلوچ لبریشن آرمی کے چار حملہ آوروں نے قبضہ کرکے 26 گھنٹے تک پاکستانی فورسز کا مقابلہ کیا۔