کیچ وگوادر سےفورسز کے ہاتھوں 5 افراد لاپتہ

172

فورسز نے گوادر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار افراد کو لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع گوادر اور کیچ سے فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران گھروں پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

گوادر کے علاقے تیاب دپ، نیاء آباد، کُلانچی پاڑہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور چار افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت کامران ولد لال بخش، عمران ولد لال بخش، گمان ولد سبزل اور علی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

اسی طرح کچھ روز قبل کیچ کے علاقے ہیرونک سے حسین نامی شخص کو اسکے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح گوادر اور کیچ کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کی جانب سے لوگوں کی گرفتاری اور لاپتہ کرنے کے اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں ۔