کیچ: فورسز قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

211

فورسز قافلے کو آج صبح نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا فورسز قافلے کو کیچ کے علاقے بالگتر میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے لئے راشن لیکر جارہے تھیں۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے تاہم عسکری ذرائع کی جانب سے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی مذکورہ علاقے میں فورسز کو شدید نوعیت کے حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔