کوئٹہ: ہزار گنجی دھماکے میں زخمی فورسز اہلکار ہلاک 

238

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایف سی اہلکار ہلاک ہوگیا، ہلاکتوں کی تعداد 23ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ہزارگنجی دھماکے کا زخمی ایف سی اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔ ہزارگنجی دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ور ثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

یاد رہے ہزار گنجی میں واقع سبزی منڈی گذشتہ مہینے ایک خودکش حملے میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا حملے کی ذمہ داری مذہبی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔