کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک اور حادثہ ، 3 افراد جانبحق

150

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تین افراد جاں بحق۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق رات گئے دیر  کوئٹہ کراچی شاہراہ پر لاکھوریان کے حدود میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

تیز رفتار کوچ الٹنے سے تین افراد جانبحق ہوگئے جن کی شناخت جس محمد ریاض،شفیع محمد اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ۔

حادثے میں  متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ نے جاں بحق و زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔