کوئٹہ : پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ 4 اہلکار ہلاک 6 زخمی

189

دھماکے میں عام شہریوں سمیت متعدد چھ اہلکار کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں منی مارکیٹ میں مدد گار پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہواہے۔

دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چھ اہلکاروں سمیت متعدد عام شہری  زخمی ہوگئے ہیں ۔

زرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ منی مارکیٹ میں ہوا خبر ملتے ہی رسیکیو کی ٹیمیں اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔