کوئٹہ: پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے سالے اور بیوی کو قتل کردیا 

246
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار حاجی خان نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے سالے اور بیوی کو قتل کر دیا اور اپنے بچوں سمیت فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار حاجی خان نے فائرنگ کر کے نظام الدین کو زخمی کر دیا جس کو زخمی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ جن کا جسمانی ملاحظہ کرنے پر ایک گولی منہ پر جبکہ دوسری گولی پیٹ پر لگی ہوئی پائی گئی مذکورہ شخص کے ورثاء سے معلومات کرنے پرپتہ چلا کہ مقتول عوامی پیٹرول پمپ سریاب روڈ کوئٹہ پر فائرنگ سے زخمی ہو ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ا طلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پہنچ گئی، کرائم سین کو محفوظ کیا گیا اور آس پاس کے گھروں کی تلاشی لی گئی تو ایک گھر سے خاتون کی نعش ملی جس کے ٹانگو پر دوگولیاں، پیٹ پر ایک گولی اور چھاتی پر ایک گولی ماری گئی تھی ۔

مزید معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ مقتول خاتون کا شوہر حاجی خان جو کہ بلوچستان کانسٹیبلری میں بطور کانسٹیبل ملازم ہے اور موجودہ کمانڈنٹ ریزو میں تعینات ہے اپنے تین بچوں سمیت فرار ہے ۔