کوئٹہ : پلاسٹک شاپنگ بیگ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

859

کوئٹہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر آج سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن میر فاروق لانگو کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے 12 گودام سیل کردیے گئے ہیں، پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت کرنے والوں کو دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا جس کی مدت ختم ہوگئی۔

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں ماحول دوست ‘بائیو ڈی گریڈیبل’ شاپرز متعارف کرائے جارہے ہیں جبکہ نجی شعبے میں بائیو ڈی گریڈیبل مینوفیچرنگ پلانٹ نے کام بھی شروع کردیا ہے۔

فاروق لانگو کے مطابق بائیو ڈی گریڈیبل شاپنگ بیگز کے سوا دوسرے شاپرز کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور پلاسٹک شاپنگ بیگ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو کا مزید کہنا تھا کہ تاجر بائیوڈی گری ڈیبل شاپروں کے علاوہ دوسرے پلاسٹک نہ خریدیں، بائیو ڈی گریڈیبل شاپرز ماحول دوست ہیں جو کچھ عرصے بعد خود بخود ختم ہوجاتا ہے۔