کوئٹہ و ڈیرہ مراد جمالی سے دو لاشیں برآمد

144

کوئٹہ سے برآمد ہونے والے لاش کی شناخت ہوگئی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سے ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہوسکی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک  کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس سے ایک لاش برآمد ہوئی ۔

لاش کی شناخت عبداللہ ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی جسے سر پہ گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے سول ہسپتال میں مقامی انتظامیہ نے ایک لاش منتقل کردی ہے جس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے تاکہ وہ لاش کی شناخت کرسکیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مسخ شدہ لاشوں کا ملنا اب روزکا معمول بن چکا ہے ۔

بلوچستان کے سیاسی جماعتیں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے عائد کرتے ہیں ۔