کوئٹہ: وی بی ایم نے مزید 3 افراد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کردی

171

لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ، وی بی ایم پی کی اپیل

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے مزید تین لاپتہ افراد کے کیسز صوبائی حکومت کے پاس جمع کرادیئے گئے۔

وی بی ایم پی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپیل میں کہا کہ چار اگست دو ہزار چودہ کو ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے لاپتہ کئے گئے امیر بخش ولد حاجی دو جون دو ہزار دس کو ضلع مستونگ کے اسلپنجی میں مرو کے مقام سے جبری طور پر لاپتہ ٹکری عبدالواحد کرد اور داد محمد کرد ولد ٹکری حاجی غلام قادر، انیس فروری دو ہزار چودہ کو جھاوُ کے علاقے سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے حاصل خان ولد عبدالرحمٰن، انتیس اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو پنجگور سے لاپتہ کئے گئے محمد حنیف ولد محمد حسن سکنہ نال ضلع خضدار کو بازیاب کیا جائے۔

وی بی ایم پی کے مطابق مذکورہ افراد کے کوائف درج کرکے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کردی گئی ہے۔

واضح رہے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج جاری ہے اس دوران کوئٹہ اور کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیمپ قائم کرنے سمیت کوئٹہ تا کراچی اور اسلام آباد تک لانگ مارچ بھی کیا جاچکا ہے۔