کوئٹہ/مستونگ: فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص جانبحق، 2 زخمی

156

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع مستونگ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ کلی بنگلزئی پر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا۔

دریں اثناء مستونگ غنجہ ڈوری میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ڈاکووں نے پیٹرول پمپ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص عبدالقادر سکنہ کچلاک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع لے مطابق ڈاکوں واردات کے بعد فرار ہوگئے۔