کوئٹہ : فورسز کا آپریشن میں چار افراد کو مارنے کا دعوی

198

بلوچستان میں اکثر اوقات فورسز پر حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر پہلے سے قید افراد کو جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلے میں ان کو قتل کرکے انھیں دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں فورسز نے دعوی کیا کہ مشرقی بائی پاس میں بھوسہ منڈی کے قریب خفیہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں چار افراد کو مار دیا ہے۔

فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا کہ چاروں افراد فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہی مارے گئے اور چاروں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

تاحال فورسز نے قتل ہونے والے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے ۔

تاہم فورسز کے  دعووں کی آزاد زرائع سے تصدیق نہ ہوسکی ۔