کوئٹہ: فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، 1 زخمی

161

فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو گروہوں میں تصادم اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

کوئٹہ شہر میں پودگلی چوک پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت حیات جمالی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت مصور کے نام سے ہوئی ہے –

واقعے کے بعد انتظامیہ اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانبحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا –