کوئٹہ: غیر معیاری ادویات کی فروخت پر 5 میڈیکل اسٹورز کے لائسنس منسوخ

397

محکمہ صحت بلوچستان نے کوئٹہ میں غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے 5 میڈیکل اسٹورز کے لائسنس معطل کر دیے گئے، پاکستان  کی 13 ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف ڈرگ کورٹ میں مقدمات دائرکرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کے کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، میڈیکل اسٹورمالکان کو خریدو فروخت کے تصدیق شدہ بل فراہم کرنے کی ہدایت جبکہ صوبائی ڈرگ انسپیکٹرز کو غیر رجسٹرڈ کمپنیوں ،لائسنس کی توسیع اورادویات کی معیار کی مکمل نگرانی کا حکم دیا گیا۔

بورڈ حکام نے پی ایم ڈی سی قوانین کے برخلاف نسخے جاری کرنے پر پابندی عائد کر نے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری نسخے جاری کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا۔

اجلاس میں ادویات ساز کمپنیوں ،میڈیکل اسٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976اور صوبائی ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تمام فریقین کو سننے کے بعد تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کوئٹہ میں 5 میڈیکل اسٹورز کے لائسنس معطل کر دیے گئے۔ بورڈ نے 13 کمپنیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کیسز ڈرگ کورٹ میں بجھوانے کا فیصلہ کیا۔