کوئٹہ: بی ایم سی کے آپریشن تھیٹر کو بند کر دیا گیا

232

بلوچستان کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی ایم سی ڈاکٹر فہیم آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نجی ٹھیکیدار نے بی ایم سی کے آپریشن تھیٹر میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسپتال کی لانڈری کی مد میں کئی ماہ سے نجی ٹھیکیدار کو ادائیگی نہیں کی گئی، جس کی وجہ ٹھیکیدار نے آلات اور کپڑوں کی صفائی کا کام بند کردیا ہے۔

 بولان میڈیکل کمپلیکس  میں روزانہ 70 سے 100 آپریشن ہوتے ہیں لیکن اب ٹھیکیدار کی جانب سے کام بند کرنے کی وجہ سے آپریشن تھیٹر فعال نہیں رہیں گے۔

ڈاکٹر فہیم آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کی جانب سے کام شروع کرنے تک بی ایم سی کا صرف ایمرجنسی آپریشن تھیٹر فعال رہے گا۔