کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، ظہور بلیدی

617

کچھ سیاسی مخالفین میرے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں- صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات

صوبائی وزیر خزانہ واطلاعات ظہور احمد بلیدی نے خود پر لگائے جانے والے زمین پر قبضے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ایک متنازعہ زمین کو لیکر میرے خلاف پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے جس کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے۔

ظہور بلیدی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یار جان عبدالصمد بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہے دراصل ایک ناکام سیاسی پارٹی نے ایک جرنلسٹ کو تربت لے جا کر اپنی تعریفیں کروائی تھیں اور تربت یونیورسٹی کا کریڈٹ لے رہے تھے میں نے حقائق بتائے تو ایک پرانے ویڈیو کو سوشل میڈیا میں وائرل کر دیا ان حرکتوں سے اس پارٹی کو کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہوگی-

دوسری جانب یونیورسٹی آف کیمبرج کے استاد ڈاکٹر یار جان عبدالصمد نے سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں کوئی نئی ویڈیو جاری نہیں کی ان تمام اکابرین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری اراضی کا معاملہ حل کردیا ہے اور امید ہے کہ معاہدہ پر عملدرآمد جلد ہوجائیگا۔