کابل : پل چرخی جیل میں قیدیوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی

763

پل چرخی جیل کے خاص بلاک میں قیدیوں نے فورسز سے اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کردی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب واقع مشہور جیل پل چرخی میں آج صبح جب معمول کی تلاشی کے دوران قیدیوں سے موبائل فون لیا جارہا تھا کہ چند ایک قیدیوں نے حملہ کرکے فورسز سے اسلحہ چھین لیا اور فائرنگ شروع کردی ۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق پل چرخی جیل کے اینٹی نارکوٹکس کے قیدیوں کے بلاک جہاں کم و بیش 2 ہزار سے زائد قیدی قید ہیں فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز کے جوابی کارروائی میں اب تک دونوں اطراف سے 35 سے زائد افراد جانبحق  و زخمی ہوئیں ہیں۔

دوسری جانب افغان  وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ پلچرخی جیل میں ہونے والے تصادم میں چار قیدی مارے گئے جبکہ 13 زخمی ہوئیں ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ تصادم میں 20 کے قریب پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئیں ہیں ۔