کابل : نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہ حملہ 6 افراد جانبحق

225

 افغانستان کے دارالحکومت میں فوجی اکیڈمی کے قریب خودکش دھماکے میں 6 افراد  جانبحق اور6 زخمی ہوگئے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کابل کے ‏ مغربی علاقے میں واقع مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے مرکزی دروازے  پر خود کش حملہ کیا گیا۔

افغان حکام کے مطابق کابل میں خود کش حملہ آور نے فوجی اکیڈمی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 افراد جانبحق  اور 6 زخمی ہوگئے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے قریب ایک فوجی اہلکارنے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کسی بھی گروپ نے فوری طور پراس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔