ڈیرہ غازی خان بلوچستان، عنوان سے جاری آگاہی مہم پہلے مرحلے میں داخل

245

بلوچ راج ڈیرہ غازیخان کی جانب سے دس روزہ آگاہی مہم کا پہلا مرحلہ راجن پور اور اس کی گردو نواح میں جاری ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ راج ڈیرہ غازیخان کی جانب سے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ،آگاہی مہم کا پہلا مرحلہ اس وقت راجن پور اور اس کے گردو نواح میں جاری ہے، مہم کے پہلے مراحلے میں ایک پمفلٹ تیار تقسیم کیا جا رہا ہے، جس میں ڈیرہ غازی خان بلوچستان یا جنوبی پنجاب کا ایک تقابلی جائزہ لیا گیا ہے-

پمفلٹ میں ڈیرہ غازی خان کی جغرافی اور تاریخی حیثیت کےحوالے سے بلوچستان کا اٹوٹ انگ قرار دیا گیا ہے اور اس بات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے کہ معاشی سیاسی اور علاقائی حوالے سے ڈیرہ غازی خان کو بلوچستان میں ضم کرنا کیوں اتنا ناگزیر ہے-

بلوچ راج ڈیرہ غازی خان کے عہدیداروں کہ مطابق آگاہی مہم کا پہلا مرحلہ دس روز پر مشتمل ہے جس میں راجن پور شہر اور اس کے تمام نواحی علاقوں میں گھر گھر پمفلٹ تقسیم کی جائیں گی جبکہ مہم کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ ڈیرہ غازی خان شہر اور تونسہ شریف میں پمفلٹوں کا تقسیم ہے جن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا-

واضح رہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ اورسینٹ میں نئے صوبوں کے حوالے سے ایک قراداد منظور کی گئ ہے جس کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کا قیام سر فہرست ہے ڈیرہ غازی خان کے باسیوں کو خدشہ ہے کہ اُن کو تخت لاہور کی چنگل سے نکال کر تخت ملتان کے حوالے کیا جائیگا جس سے ان کی پہچان اور شناخت کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے-