ڈھارڈ : تیز رفتار مسافر ویگن الٹنے سے 15 افراد زخمی

136

مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث دربی کے مقام پہ الٹ گئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈھارڈ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔

ویگن کے الٹنے سے پندرہ مسافر زخمی ہوئیں ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ڈھارڈ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ پانچ زخمی جن کی حالت تشویشناک تھی انھیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں ۔