چمن: پی ٹی ایم رہنماء ملا بہرام گرفتار

785

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء ملا بہرام کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملا بہرام کو بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں پولیس نے حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملا بہرام کی گرفتاری کے رد عمل میں پی ٹی ایم کارکنان کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی ہے جہاں احتجاج جاری ہے۔

ملا بہرام کا شمار بلوچستان میں پی ٹی ایم کے اہم رہنماوں میں ہوتا ہے جبکہ وہ بلوچ لاپتہ افراد اور ہزار کمیونٹی پر دہشت گرد حملوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

یاد رہے رواں سال پی ٹی ایم رہنما ارمان لونی ضلع لورالائی میں پولیس تشدد سے جانبحق ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں گذشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے پی ٹی ایم کارکنان اور رہنماوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے ردعمل میں مختلف علاقوں میں مظاہرے جاری ہے۔