دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں تنگی کے علاقے گنڈھیری میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محبت خان ہلاک جبکہ 2 اہلکار توصیف اورمصورزخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ڈی پی اوعرفان اللہ چارسدہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مسلح فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔