پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے حوالے

585

گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 8 روز کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

علی وزیر کو گذشتہ روز بویہ میں مسلح افراد کو چیک پوسٹ پر حملے کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج علی وزیر کو بنوں میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے علی وزیر کو 8 روز کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔