پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے ۔ بی ایس او پجار 

114
پرامن احتجاج پر طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا قابل مذمت ہے ۔ 
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاپ یونیورسٹی لاہور میں بلوچستان کے طلبا کے لئے 100 سیٹوں کا کوٹہ ہے لیکن اسے کم کرکے 45 کیا گیا جوکہ بلوچستان کے طلبا کے ساتھ نا انصافی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کے لیے تعلیمی دروازے بند کئے جارہے ہیں جوکہ ایک غیر سنجیدہ اقدام ہے اور طلبا کو مایوس کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب طلباء نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سیٹوں کو بڑھانے کے لئے پر امن احتجاج کیا جو کہ ان کا جائز حق ہے لیکن اس کے ردعمل میں طلبا پر ایف آئی آر درج کئے گئے جس کی بی ایس او پجار پرزور مذمت کرتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے جو طلباء پنجاپ میں زیر تعلیم ہیں وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم ان کے ساتھ ہیں ، پنجاپ یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ طلباء کے ساتھ رویہ درست کرے اور ان پر درج ایف آئی آر ختم کرے اور پنجاپ یونیورسٹی لاہور میں بلوچستان کے طلبا کے لئے سیٹوں کے کوٹے کی تعداد کو 100 کیا جائے ۔