پنجاب : صادق آباد میں بم دھماکہ، 20 افراد زخمی

257

پنجاب کے ضلع صادق آباد میں نیشنل ہائی وے پر واقع ایک بینک میں دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق  20 افراد زخمی ہوگئے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کے بارے میں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  تمام زخمی راہگیر تھے جن کو صادق آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں وہاں سے شیخ زید اسپتال ریفر کیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی مکمل کرلی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

دھماکے میں بینک کی بلڈنگ مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی جبکہ دو قریبی دکانوں، 6 موٹر سائیکلوں، 2 کاروں اور 2 بسوں کو بھی نقصان پہنچا۔