پشتون قوم کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ ڈاکٹر اللہ نظر

407

پی ٹی ایم کے پرامن احتجاج پر پاکستان کے آرمی کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے پشتون تحفظ موؤمنٹ کے کارکنوں پر گذشتہ روز وزیرستان میں پاکستانی فوج کے حملے کے ردعمل میں کیا۔

ٹی بی پی نمائندہ سوشل میڈیا کے مطابق ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ
پاکستانی فوج ایک وحشی فوج ہے اور یہی اس کی نشانی ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے پر امن احتجاج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی ایم کے پرامن احتجاج پر پاکستان کے آرمی کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ یہ وحشی آرمی کے ضابطہ اخلاق کی نشانی ہے جسے بنگالی اور بلوچ بہت پہلے سہہ چکے ہیں۔ پختون قوم کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستان میں ان کے لئے کوئی جگہ باقی نہیں ہے۔ انہیں ضرور مزاحمت کرنا چاہیے ۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے کارکنان پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ دھرنے میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔