پسنی: لوڈشیڈنگ کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج 

168
بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سول سوسائٹی سراپا احتجاج، ایس ڈی اوکیسکو اور ایل ایس کے تبادلے کا مطالبہ

پسنی میں سول سائٹی کی جانب سے سے بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے کہا کہ بجلی بندش جان بوجھ کر کی جارہی ہے، اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی بجلی گھنٹوں بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔

سول سوسائٹی نے بجلی کے مسائل پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے خاموشی کو انتہائی قابل مذمت امر قراردیا اور کہاگیا ہے کہ ووٹ اور الیکشن کے دوران تمام سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل کے حل کے دعوے کرتے ہیں لیکن بعد میں لوگوں کو بے سہارہ اور بے یارومددگار چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

سول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں نے بتایاکہ پسنی میں بجلی بحران کا ذمہ دار ایس ڈی او کیسکو اور ایل ایس کیسکو ہیں جنہیں بجلی فالٹ کا پتہ بھی ہے کہ فالٹ کس وجہ سے پیدا ہورہا ہے لیکن وہ لائن لاسس کے چکر میں بجلی فالٹ کو دور نہیں کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پسنی شہرکی ریکوری ماہانہ کروڑوں روپے ہیں لیکن سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی پسنی میں کیا جاتا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں بھی لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ہے لہٰذا چیئرمین کیسکو بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پسنی میں بجلی بحران کے ذمہ دارایس ڈی اوکیسکو اور ایل ایس کیسکو کا فوری طورپر تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر عوام کسی بھی وقت ان کے خلاف سخت ردعمل دے سکتا ہے جسکی تمام تر ذمہ دارایکسیئن کیسکو اور کیسکو کے دیگر حکام پر عائد ہوگا ۔