پاکستان: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

608

  پاکستان میں  یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔