نوشکی: کلی ساسولی میں پانی بحران برقرار

230

نوشکی قومی شاہراہ سے منسلک ساسولی ٹاون نوشکی گذشتہ کئی عرصے سے پانی بحران کا سامنا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق علاقہ میں 60 سے زاہد گھرانے موجود ہیں جو پانی کے بوند بوند کے لئیے ترس رہے ہیں ، علاقے کے خواتین و بچے بزرگ اور جوان دور دراز کے علاقوں سے پانی ریڑھی کے زریعے لانے پر مجبور ہوچکے ہیں اور پانی ٹینکی کے زریعے سے مہنگے داموں خریدنا غریب عوام کے بس سے باہر ہو چکی ہے۔

جبکہ 2017 اور 2018 ء کے پی ایس ڈی پی فنڈز میں 25 لاکھ آبنوشی اسکیم منظور ہوچکاتھا مگر پی ایچ ای محکمہ کی جانب سے آبنوشی اسکیم کا ڈرلنگ اور کیسنگ کاکام مکمل ہو چکاہے مگر ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال ساسولی ٹاون نوشکی کی آبنوشی اسکیم کاکام مکمل نہیں کیا جارہا ہے۔

ساسولی ٹاون کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آبنوشی اسکیم کے مکمل نہ ہونے کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر مکین احتجاج پر مجبور ہوکر قومی شاہراہ کو بلاک کردینگے۔