نصیر آباد: شدید بارشوں کے بعد دیہی علاقوں کا شہروں سے رابط منقطع

310

 نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں آندھی طوفان اور تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کے سبب نشیبی علاقے زیرآب شہر کے گلی محلے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے کچھے مکانات مہندم ہوگئے دیہی علاقوں کا شہروں سے رابط منقطع بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

موسم گرما کی پہلی بارش نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی منھجوشوری ربیع کینال اور گردونواح میں آندھی طوفان اور تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک سے ہونے والی طوفانی بارش کے سبب نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا طوفان بارش برسنے سے بیشتر نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی شہر میں جل تھل سے گلی محلے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تاہم متعدد کچھے مکانات مہندم ہونے کے ساتھ لوگوں کے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جبکہ شہروں سے دیہی علاقوں کا رابط بھی منقطع ہونے کے ساتھ 132 گریڈ اسٹشین سے ٹرپ ہونے سے 12 فیڈرز کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

شدید طوفانی بارشوں کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے تاہم ہونے والے اس بارش سے شروع ہونے والی گرمی کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔