نصیرآباد: تعميراتی کمپنی کے اہلکاروں پر حملہ کرکے 4 اہلکار ہلاک کیئے ۔ بی آر جی

262

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نا معلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں منجوشوری کے مقام پر پاکستانی فورسز کی تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

ترجمان دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں تعمیراتی کمپنی کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوۓ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر تمام کمپنیوں کو تنبہہ کرتے ہیں کہ اپنے تعمیراتی کاموں کو پورے بلوچستان میں بند کردے بصورت دیگر وہ ہمارے نشانے پر رہینگے-