مکران کو بجلی فراہمی معطل، عوام مشکلات کا شکار 

384
ایران کی جانب سے بجلی سپائی بند کی گئی ہے – کیسکو حکام 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 132مین سپلائی لائن میں فنی خرابی آنے کے باعث ایران سے مکران کو بجلی کی سپلائی معطل ،شدیدگرمی کے باعث لوگوں میں بے چینی پیداہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزایران سے مکران کو ملنے والی بجلی اچانک بند ہوگئی ۔ کیسکو حکام نے بتایا کہ بجلی ایران سے بند ہوگئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ132مین سپلائی لائن میں فنی خرابی آگئی تھی جسے فوری طورپر دورکردیا گیا لیکن بعد میں ایران سے بجلی کی سپلائی بند ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ بجلی بندش کی وجہ سے شہریوں کا براحال ہوگیا جبکہ شدید گرمی کے باعث لوگوں میں بے چینی پیداہوگئی ۔