موسیٰ خیل: کلہاڑیوں کے وار سے نوجوان قتل 

375
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل توئی سر کے یونین کو نسل واہ حسن خیل میں مال مو یشی کے تنازعے پر 2 نوجوان آپس میں لڑ پڑے جس کے دوران کلہاڑیوں کے وار سے نوجوان مدو ولد اسپین موقع پر جان کی با زی ہا ر گیا ہے۔

لیویز حکام کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان کو اس وقت کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا گیا جب وہ نماز پڑھ رہے تھے۔

مقتول نو جوان کی نعش کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا رہی ہے ۔