مشکے کا رہائشی نوجوان حب سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

220

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حالات کی خرابی و کشیدگی کے سبب ہزاروں لوگوں نے اپنے آبائی علاقوں سے ہجرت کرکے کراچی ،حب اور بعض نے مغربی بلوچستان میں مہاجرت کی زندگی اختیار کی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مشکے کے رہائشی مقبول ولد مرحوم ماسٹر یار جان محمد حسنی کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ مقبول احمد مشکے و آس پاس کے علاقوں  میں کشیدگی کے سبب ہجرت کر کے خاندان کے ہمراہ حب چوکی میں رہائش پذیر تھے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں اٹھارہ سال سے جاری جنگ کے سبب مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی کرکے سندھ سمیت مغربی بلوچستان اور ڈیورنڈ لائن کے دوسری جانب افغانستان میں سکونت اختیار کی ہے ۔

دیگر علاقوں میں مہاجرت کی زندگی گزارنے والے بلوچ خاندانوں کو اکثر و بیشتر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں چھاپوں ،گرفتاری اور افغانستان و مغربی بلوچستان میں بم دھماکوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے جس کے سبب اب تک درجنوں افراد پاکستانی فورسز اور بالخصوص خفیہ اداروں کے بم دھماکوں سے قتل ہوچکے ہیں ۔