مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی ‘پابندی فہرست’ میں شامل

344

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کمیٹی نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو پابندی کی فہرست میں شامل کر دیا۔

سلامتی کونسل کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘سیکیورٹی کونسل کمیٹی نے دہشت گرد تنظیموں داعش، القاعدہ، ان سے منسلک افراد، گروپ اور اداروں سے متعلق قراردادوں 1267 (1999)، 1989 (2011) اور 2253 (2015) کے مطابق مسعود اظہر کا نام پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔’

واضح رہے کہ بھارت 2016 سے مسعود اظہر کا نام پابندی کی اس فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا، لیکن اس کے مطالبے نے اس وقت زور پکڑا تھا جب رواں سال 14 فروری کو بھارتی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارت کی سینٹرل پولیس ریزرو فورس پر حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔