مستونگ : کردگاپ میں مضر صحت مٹھائی کھانے 55 افراد کی حالت خراب

1194

 بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مضر صحت میٹھائی کھانے سے 55 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز کھیتران نے کہا کہ  جمعرات کی شب بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں مسجد میں تقسیم کی گئی میٹھائی کھانے سے 55 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق میٹھائی سریاب روڈ پر واقع ایک دکان سے خریدی گئی تھی ڈپٹی کمشنر کے مطابق حالت بہتر نہ ہونے پر متاثرہ افراد کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جائیگا۔