مستونگ : ایک اور اسکول کی درجنوں طالبات مخصوص بیماری کا شکار

225

اس سے قبل کلی محمد شہی گرلز اسکول کے طالبات مخصوص بیماری کا شکار ہوئے تھیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مستونگ میں مخصوص بیماری کے شکار ہونے کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے باعث گرلز اسکول کے درجنوں طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرلز اسکول اشکنہ کے درجنوں طالبات مخصوص بیماری سے متاثر ہوئہں جنہیں نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارڈر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کلی اشکنہ کے گرلز سکول کی طالبات بھی مخصوص الرجی کا شکار ہوگئی۔

یاد رہے اس سے قبل  کلی محمد شہی گرلز ہائی اسکول کے طالبات مخصوص بیماری کا شکار ہوئی تھی جس سے متاثرہ بیشتر طالبات کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسکول کی ڈیڑھ سو سے زائد طالبات اسپتال لائی گئیں تھی جن میں سے دو درجن کے قریب تاحال زیر علاج ہیں، متاثرہ بچیوں کو سانس لینے میں دشواری، منہ سے جاگ آنے کے علاوہ الٹیاں آنے کی شکایت ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر منظور بلوچ کے مطابق لڑکیوں میں وائرس کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کے سبب پھیلا ہے جبکہ والدین اور طالبات کا کہنا تھا کہ سیکرٹری صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹیم بچیوں کے ٹیسٹ و علاج کیلئے مستونگ تاحال نہیں پہنچ سکی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وائرس پھیلنے کی اصل وجوہات کی نشاندہی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

دوسری جانب سماجی حلقوں کو کہنا ہے کہ حکام بیماری سے متعلق اصل وجوہات معلوم کرنے اور مخصوص وائرس کے روک تھام کے لئے سنجیدہ نظر نہیں آرہے ہیں۔