ماسکو : طالبان و افغان اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان بات چیت دوسرے روز بھی جاری

164

افغانستان میں امن عمل سے متعلق مذاکرات کے لیے روس میں افغان اور طالبان رہنماؤں کی ملاقات ہوئی اور آج مسلسل دوسرے روز بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے  مطابق افغان رہنماؤں کے گروپ کی سربراہی سابق صدر حامد کرزئی اور طالبان وفد کی سربراہی ملا عبد الغنی برادر کررہے ہیں۔

طالبان نے افغان امن کے لیے غیر ملکی فوج کے افغانستان سے انخلا کو لازمی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ماسکو میں اس سے قبل بھی افغان رہنماؤں اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جس میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔